شہریوں کے مسائل کا فوری حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے،ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اپریل2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے کہا ہے کہ شہریوں کے پولیس کی متعلق مسائل کا فوری حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او دفتر کے سبزہ زار میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے ڈسٹرکٹ پولیس دفتر کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں ضلع بھر سے سائلین نے ڈی پی او مظفرگڑھ کو براہ راست اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل کی تفصیلی طور سماعت کی اور ان کے مسائل پر مختلف افسران کو انکوائری افسر مقرر کر کے انکوائری رپورٹس طلب کیں، کچھ درخواستوں پر فوری کارروائی کے احکامات، جبکہ مختلف درخواستوں پر متعلقہ افسران کو ٹیلی فون کر کے تفصیلات لیں اور فوری کاروائی کی ہدایات بھی جاری کیںڈی پی او کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے سبزہ زار میں سائلین کے بیٹھنے کے بہترین انتظامات کیئے گئے جبکہ ڈی پی او نے خود کھڑے ہو کر عوامی مسائل سماعت کیئے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔ڈی پی او کی طرف سے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے شکایات سیل میں فیڈ بیک سسٹم کا منظم نظام تشکیل دیا گیا ہے، جہاں سے افسران سائلین سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ان کے مسائل کے حل کے بارے میں کی گئی مقامی پولیس کی پراگریس بارے معلومات لیتے ہیں اور مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں ڈی پی او کو آگاہ کرتے ہیں جس پر متعلقین کو دفتر پولیس طلب کر کے سماعت کی جاتی ہے اور شہریوں کے مسائل کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ ڈی پی او دفتر کھلی کچہری میں آنے والے شہری، محبوب خان، خدابخش، ذوالفقار علی، محمد دلاور منتظر عباس، ملک اللہ یاد، غلام حسین اور خواتین کی بھی کثیر تعداد کھلی کچہری میں شریک ہوئی۔