مظفرگڑھ، مخدوم سید باسط سلطان بخاری کی کوئٹہ ہزار گنجی سبز منڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی مخدوم سید باسط سلطان بخاری کا کوئٹہ ہزار گنجی سبز منڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ معصوم انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے دہشتگردوں کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔