مظفرگڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اکتوبر2018ء) ڈاکٹر سجاد احمد نتکانی نے کہا ہے کہ سموگ دراصل زہریلی گیسوں کا مجموعہ ہے جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے ، یہ فیکٹریوں بھٹوں اور دیگر صنعتی اداروں سے خارج ہونے والے دھویں اور ہوامیں موجود پانی کی قطروں پر مشتمل ہوتی ہے، اس کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے، گھروں کی کھڑکیوں اور دروازوں کو بند رکھا جائے، باہر نکلتے وقت سر، ناک اور منہ کو ڈھانپ کر رکھا جائے اور آنکھوں پر چشمہ استعمال کیا جائے ، ان ہدایت پر خود بھی عمل کیا جائے اور دوسروں کو بھی ترغیب دی جائے۔
Next Post