کسی بھی معاشرے اور قوم کی تربیت میں اساتذہ کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے ،قیصرسلیم

مظفرگڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اکتوبر2018ء) کسی بھی معاشرے اور قوم کی تربیت میں اساتذہ کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے ، اساتذہ روحانی والدین کی حیثیت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ہر معاشرے میں استاد کو بڑی عزت و احترام دیا جاتا ہے، یہ بات ڈپٹی کمشنر قیصر سلیم نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید آباد میں سٹار ٹیچر ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے زراعت عبدالحئی خان دستی بھی ان کے ہمراہ تھے، تقریب میں معزز مہمانوںنے چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعلیم چوہدر بابر مختیار، سابقہ ہیڈ مسٹریس مہہ جبیں، ٹیچر عبرین جاوید، سینئر ہیڈ ماسٹر یونس اعوان، سینئر ہیڈماسٹر، عبدالحمید، ٹیچرعنصر عباس اور شاہد حسین کو ایوارڈ پیش کئے، تقریب میں سکول کی طالبات نے ٹیبلو پیش کیا اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع اے ڈی سی جی آصف الرحمن، اسسٹنٹ کمشنر اشرف گجر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر یوسف، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت میل اور فی میل اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔