Home / News / جمشید دستی کی قتل سمیت 3 مقدمات میں ضمانتیں منظور،2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

جمشید دستی کی قتل سمیت 3 مقدمات میں ضمانتیں منظور،2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 جون2017ء) رکن قو می اسمبلی جمشید دستیکی قتل سمیت 3 مقدمات میں ضمانتیں منظور ہوگئی،عدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ سے قومی اسمبلی میں نمائندگی کرنے والے جمشید دستی کی 4 میں سے 3 مقدمات میں ضمانت منظورہوچکی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں جمشید دستی پر قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے جمشید دستی کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔ جمشید دستی پر میں ہونے والے قتل کا مقدمہ درج ہے۔اس سے قبل جمشید دستی کی کار سرکار میں مداخلت اور شہری ذوالفقار غوری پر تشدد کے مقدمے میں بھی ضمانت ہوچکی ہے اس طرح 4 مقدمات میں سے 3 مقدمات میں جمشید دستی کی ضمانت ہوگئی ہے
Loading...
%d bloggers like this: