ْ قیام امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کواپنا بھر پورکردار ادا چاہیے۔ڈپٹی کمشنرمظفر گڑھ

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 جون2017ء)ضلع مظفرگڑھ ایک پر امن ضلع ہے ضلع میں پائیدار قیام امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے جید علماء اور عوام میںہم آہنگی ، بھائی چارے اور اخوت کی فضا قائم ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، چیئر مین ضلع کونسل سردار عمر خان گوپانگ اور ڈی پی او مظفرگڑھ ملک اویس احمد بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران یوم شہادت حضرت علی ؓ، شب قدر ، جمعةالوداع اور عید کے موقع پر جلسے ، جلوس، اجتماعات ، مساجد اور امام بارگاہوں پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے ، انہوںنے کہا ہم سب نے مل کر امن کی فضا کو پروان چڑھانا ہے اورآپس کے اختلافات کو بالاطاق رکھ کر قیام امن کیلئے اپنا بھر پورکردار ادا کرنا ہے ،مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہے ،اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل سردار عمر خان گوپانگ نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور ہم سب ایک خاندان کی ماند ہیں، ہمارے اختلاف اصلاح کیلئے ہونے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ یہ ملک یہ ضلع ہمارا ہے اس کی فلاح و بہبود ، تعمیرو ترقی اور امن کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے ڈی پی او ملک اویس احمد نے کہا کہ ضلع میں قیام امن کیلئے علماء کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،انہوںنے کہا کہ مقامی سطح کے مسائل کو مل بیٹھ کر حل کیا جائے ، مسائل کے حل کیلئے علماء کرام پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے جو قانونی ضرورت بھی ہے ، کمیٹی کی رائے کو مقدم رکھا جائے گا، انہوںنے مزید کہا ہے یوم شہادت حضرت علی ؓ ، شب قدر، جمعةالوداع اور عید کے اجتماعات کو فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے، اجلاس سے جاوید اختر، غضنفر عباس نقوی، حلال جاوید کاظمی، امیر حسن، گلزار عباس نقوی، محمد حسین مدنی، مولانا عبدالمعبود آزاد نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع میں قیام امن ہم سب کی ذمہ داری ہے ، ہم آہنگی ، اخوت اور بھائی چارے کی سابقہ روایات کو برقرار رکھا جائے گا،یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر تمام مکابت فکر کے علماء جلوسوں میں شرکت کریں تاکہ عوام میں ایک اچھا تاثر جائے ۔