مظفرگڑھ۔26جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی خدمت کرکے الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبرصوبائی اسمبلی حماد نواز خان ٹیپو نے مسلم لیگ کے ورکرز، بلدیہ کے تمام وارڈز کوارڈینیٹرز اورعلاقے کے سرکردہ افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے عوامی ووٹ کے ذریعے ملنے والے بھاری مینڈیٹ کا حق بھرپور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی صورت میں ادا کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر عوام آ ئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرکے اسے کامیاب کرتی ہے تو ترقیاتی منصوبوں اور میگا پراجیکٹس کا لامتناہی سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔حماد نواز خان ٹیپو کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کے تمام 47 وارڈز میں بلاامتیاز ترقیاتی کام کروائے گئے جبکہ حلقہ پی پی 254 میں تقریباً 14 ارب روپے کی خطیر رقم سے انھوں نے بیشمار ترقیاتی کام کرائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) اپنی عوامی خدمت اور کارکردگی کی بنا پر جیتے گی۔