مظفرگڑھ پولیس کی کارروائی، 25 کلومنشیات برآمد، دوافراد گرفتار

مظفرگڑھ۔26جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 جنوری2018ء) مظفرگڑھ کے علاقے کرم داد قریشی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 25 کلو منشیات برآمد کرلی۔پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ نے بتایا کہ ڈی پی او اویس احمد ملک کی ہدایت پرڈی ایس پی صدراشرف ماڑھا کی نگرانی میں تھانہ کرمدادقریشی کے ایس ایچ اومحمدافتخار حسین نے 2مختلف مقامات پر چھاپے مارکر 25 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 2 منشیات فروشوں نذرحسین اور خالد محمود کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔پولیس ترجمان کیمطابق گرفتار افراد کیخلاف تھانہ قریشی میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ڈی پی اوملک اویس احمد کیمطابق منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔