بہتر کارکردگی کامظاہرہ نہ کرنیو الے ڈرگ انسپکٹرکا تبادلہ کردیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ۔26جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 جنوری2018ء)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈرگ انسپکٹرز اور محکمہ صحت کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ڈرگ انسپکٹرزاور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے شہر میں اتائی ڈاکٹروں کی کلینکس اور غیر رجسٹرڈمیڈیکل سٹورز کی بھرمار پر ڈرگ انسپکٹرمظفرگڑھ کی سخت سرزنش کی اور انھیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور اتائی ڈاکٹروںاورغیررجسٹرڈ میڈیکل اسٹورز کیخلاف فوری کاروائی کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہاکہ اگر مظفرگڑھ کے ڈرگ انسپکٹر نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کیا توضلع مظفرگڑھ سے ان کا تبادلہ کردیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سیل ہونے والے غیررجسٹرڈ شدہ میڈیکل سٹورزاور اتائی کلینکس کے مالکان کے کیسز کی بھی سماعت کی اور 105 کیسز کو مزید کاروائی کے لیے خصوصی ڈرگ کورٹ ملتان بھجوادئیے۔