Breaking News
Home / News / احتساب کے نام پر صرف سیاستدانوں کی کردار کشی قابل مذمت ہے، رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ

احتساب کے نام پر صرف سیاستدانوں کی کردار کشی قابل مذمت ہے، رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ

مظفرگڑھ ۔ یکم جنوری (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جنوری2019ء) حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ کے سینئر سیاسی رہنماء رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر صرف اور صرف سیاستدانوں کی کردار کشی انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے جسے مذموم بنایاجا رہا ہے، حیرت ہے کہ اس عمل میں سیاسی جماعتیں بھی حصہ بن رہی ہیں،پاکستان اس خطے کے عظیم سیاستدان قائد اعظم محمد علی جناح نے بنایا،آج ان کے بنائے گئے ملک میں سیاست کو گالی بنایا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب اگر کرنا ہے تو ہر ادارے،سرکاری افسران اور جرنیلوں سمیت سب کا بلا امتیاز کیا جائے۔

Loading...
%d bloggers like this: