ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ مجلس عاملہ کے 9 ارکان بلامقابلہ منتخب

مظفرگڑھ ۔  (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے چیئرمین الیکشن بورڈ محمد الیاس راعی کے اعلامیہ کے مطابق بار کی مجلس عاملہ کے 9 ارکان بلامقابلہ منتخب ہو گئے،جن میں رانا منیر احمد ناصر، محمد حارث خان، سید سلمان عباس، شیخ انعام قادر، ملک ریاض حسین، ندیم اختر میئو، ملک محمد یوسف ارائیں، سید ثمر حیدر اور رائے عبدالواسع شامل ہیں،جبکہ جوائنٹ سیکرٹری رائے اعزاز احمد پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔مظفرگڑھ بار کے لائبریری سیکرٹری کے عہدے پر دو خواتین وکلاء شمسہ کنول اور سیدہ انعم عدیل مدمقابل ہیں۔