مظفرگڑھ، سلنڈر پھٹنے سے کام کرتے ہوئے تین افراد بری طرح جھلس گئے، آئل ٹینکر بھی آگ کی لپیٹ میں آ گیا

مظفرگڑھ ۔ یکم جنوری (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جنوری2019ء) مظفرگڑھ کے قصبہ گجرات کے زمکو چوک کے قریب ویلڈنگ کی دوکان میں کام کے دوران سلنڈر پھٹنے سے کام کرتے ہوئے تین افراد بری طرح جھلس گئیساتھ کھڑا ہوا آئل ٹینکر بھی آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس اور فائر وہیکل نے اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر بر وقت پہنچ کر امدادی کاروائی شروع کر دی اور جھلسنے والے تینوں افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیاجبکہ فائر فائٹرز نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔