مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جولائی2020ء) گھریلو تنازعہ پر ماں بیٹی سمیت قتل ملزم گرفتار۔ ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگزھ کے علاقے شاہ جمال کی تھانہ شاہ جمال کی حدود میں گھریلوں تنازعہ پر خاوند نے اپنی بیوی اور بیٹی کی گولی مار قتل کر دیا ھے شاہ جمال کے تھانہ شاہجمال کی حدود میں واقع چندراں موڑ بستی نوراں ابڑینڈ میں خاوند نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آ کر اپنی بیوی اور 18 سالہ بیٹی کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
خاوند محمد طاہر عمر 65 سال نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کو پولیس حوالے کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس نے جائے واردات پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کرتے ہوئے پولیس کی نگرانی میں شاہجمال ہسپتال منتقل کر دیا جہاں سے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں دونوں ماں اور بیٹی زاہدہ پروین زوجہ محمد طاہر عمر 46 سال اور منزہ دختر طاہر عمر 18 سال کی نعشوں کو شاہجمال ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا جا رہا ہے۔