کوٹ ادو ،شراب فروش گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات بر آمد ،مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 نومبر2022ء) کوٹ ادو پولیس کا شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بھاری مقدار میں زہریلی شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او کی ہدائت پر کوٹ ادو پولیس کی منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ ملک یسین چن نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش منیر حسین سے بھاری مقدار میں زہریلی شراب برآمد کر کے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس نے ملزم سے دیسی شراب کی 42 عدد بوتلیں برآمد کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا ہے،پولیس ترجمان کے مطابق ملزم ضلع لیہ میں لگی خفیہ فیکٹری سے شراب خرید کر کے دائرہ دین پناہ میں فروخت کیا کرتا تھا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ کا کہنا تھا کہ وہ منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کی فہرست مرتب کر چکے ہیں اور بہت جلد دائرہ دین پناہ کو منشیات کی لعنت سے پاک کر دیں گے۔