مظفر گڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اگست2018ء) مظفرگڑھ میں افسوسناک واقعہ میںکرنٹ لگنے سے تین سگے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میںجھنگ روڈ پر واقع بھٹہ پور بستی نزد گرلز مڈل سکول کے قریب اپنے ہی گھر کی چھت پر چوبارہ ڈالنے کے لیے رانا یامین کا بیٹا 25 سالہ جاویدٹی- آر گارڈر کو سیدھا کرتے ہوئے اوپر سے گزرتی ہوئی واپڈا کی تاروں سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے بڑے بھائی کو کرنٹ لگا تو چھوٹے بھائی جنید اور بہن صائمہ نے اس کو بچانے کی کوشش کی مگر وہ بھی کرنٹ کی زد میں آ گئے جس کے نتیجے میں تینوں بہن بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے . . واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مظفرگڑھ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے تینوں جاں بحق افراد کو بجلی کی زد سے ہٹاتے ہوئے ڈیڈ باڈی شیٹ ڈال کر نعشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا . تین بہن بھائیوں کی موت کے واقعہ پر قصبہ بھٹہ پور سوگ میں ڈوب گیا۔
Next Post