مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مارچ2020ء) ڈی ایچ کیوہسپتال مظفرگڑھ میں شوگرکی انسولین نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ،بازار میں انسولین مہنگی ہونے کی وجہ سے شوگر کے غریب مریض دربدر کے دھکے کھانے پرمجبور۔ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیوہسپتال میں شوگر کی انسولین ختم ہوئے ایک ماہ سے زائدعرصہ گذچکا ہے لیکن حکومت کی طرف سے ابھی تک انسولین فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے غریب مریضوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہواہے اوروہ انسولین کے حصول کیلئے روزانہ ہسپتال کے چکرلگارہے ہیں جبکہ ہسپتال کا عملہ ان کی راہنمائی کرنے بجائے تضحیک آمیزرویہ اختیارکرتا ہے شوگر کے مریضوں کا کہنا ہے کہ سابقہ دورحکومت میں ہسپتال میں انسولین وافر مقدارمیں موجود رہتی تھی اور مریضوں کوکسی دشواری کا سامنا نہیں ہوتا تھا لیکن جب سے موجودہ حکومت اقتدار میں آئی ہے انسولین سمیت دیگر ادویات نہیں مل رہی ہیں،عام مارکیٹ میں ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کی وجہ سے ہم جیسے غریب مریض بازارسے خریدکرنے سے قاصر ہیں۔