مظفرگڑھ، زرعی ادویات ڈیلرز کے نئے لائسنس کے اجراء اور تجدید کیلئے تربیتی پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے، خواجہ عبدالحئی عابد

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مارچ2020ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹیسائیڈ خواجہ عبدالحئی عابد نے کہا کہ زرعی ادویات ڈیلرز کے نئے لائسنس کے اجراء اور تجدید کیلئے تربیتی پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے، خواہشمند حضرات 25مارچ تک ان کے دفتر میں اپنی درخواست جمع کرواسکتے ہیں، نئے لائسنس کے اجراء کیلئے تربیت 3اپریل سے 17اپریل تک ہوگی جبکہ لائسنس کی تجدید کیلئے تربیت 19اپریل سے 21اپریل تک ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے لائسنس کی فیس 6600روپے جبکہ لائسنس کی تجدید کیلئے فیس3300روپے مقرر کی گئی ہے، تربیت متعلقہ تحصیل میں زراعت آفیسر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹیسائیڈ کے دفتر میں ہوگی۔