مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے دریائے چناب کے پرانے پل پر فوڈ سٹریٹ بنانے کے لئے پنجاب ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا ڈپٹی کمشنر نے دریائے چناب کا دورہ کیا اور تاریخی پرانے پل کا جائزہ لیا۔انھوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ دریائے چناب پر پرانے پل کے پہلو میں نیا پل بن جانے کے بعد ٹریفک نئے پل سے گزرتی ھے اور پرانے پل کا اب کوئی استعمال نہیں رھا ۔انھوں نے کہا کہ پرانے پل کو فوڈ سٹریٹ بنانے سے مظفرگڑھ کے شہریوں اور مظفرگڑھ ضلع سے ملحقہ علاقوں کے رہنے والوں کو ایک اچھی تفریح گاہ میسر آ جائے گی یہاں کاروبار ھو گا تو اس سے تفریح کے ساتھ لوگوں کو روزگار بھی میسر آئے گا جس سے بیروزگاری کم کرنے میں مدد ملے گی واضح رھے کہ دریائے چناب پر واقع پرانا پل 100 سال سے زائد پرانا ھے اور تاریخی اھمیت کا حامل ھے نیچے ٹرین گزرتی ھے اور اوپر ٹریفک کیلئے یہ پل بنایا گیا تھا ٹریفک کے بڑھتے دباو کی وجہ سے 18 سال قبل پرانے پل کے پہلو میں دریا پر دو رویہ نیا پل تعمیر کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پرانا پل متروک ھو چکا ھے اور اب یہ پل ٹریفک کیلئے استعمال نہیں ھوتا۔