مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام الحق انور کے چھاپے کے باوجود ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال مظفرگڑھ میں پارکنگ فیس میں اوورچارجنگ نہ رک سکی۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال مظفرگڑھ میں پارکنگ فیس میں اوورچارجنگ کی مسلسل شکایات پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام الحق انور نے 3 یوم قبل بھیس بدل کر چھاپہ مارا اور پارکنگ کے عملہ کو اوورچارجنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ،عملہ موٹرسائیکل کی پارکنگ فیس 10 روپے کی بجائے 20 روپے وصول کر رھا تھا ڈپٹی کمشنر کی وارننگ اور سخت سرزنش اور عملے کے خلاف ایکشن کی ہدائت کے باوجود اوورچارجنگ کا سلسلہ نہ رک سکا اور پارکنگ ٹھیکیدار کا عملہ بدستور اوورچارجنگ کر ر ہا ہے اور موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 10 روپے کی بجائے دھڑلے سے 20 روپے وصول کر ر ہا ہے ۔