میپکو سب ڈویڑن خان گڑھ کی ناقص کارکردگی پر شہری سراپا احتجاج

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 دسمبر2018ء) میپکو سب ڈویڑن خان گڑھ کی ناقص کارکردگی پر شہری اور صارفین سراپا احتجاج، سٹی فیڈر خان گڑھ مبینہ سیاسی دباؤ کے زور پر دریائے چناب کے کنارے تک چلا جا تا ھے،سٹی فیڈر کے ایل ایس مجا ھد حسین خان بلوچ کی ناقص کارکردگی کے باعث کم و بیش روزانہ6 سے 8 گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے ،نور ھسپتال سے کجھ آگے سے جمپر اتارا ہوا ہے بجلی بند ہے۔سٹی فیڈر کے نصف صارفین پچھلے کئی گھنٹے سے بجلی کی سہولت سے محروم ہیں، ان نا اہل ایس ڈی او، ایل ایس اور ایل ایم کے خلاف کیوں کارروائی نھیں ھوتی، صارفین کی چیخ و پکار اور احتجاج کے باوجود محکمہ کے افسران اور ذمہ داران مسلسل خاموش ہیں ۔