مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ مظفرگڑھ کی ایگزیکٹیو کونسل نے متفقہ طور پر عہدیداران ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفرگڑھ 2020 کی منظوری دے دی ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر سید طاہر علی شاہ نے متفقہ طور پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران کا اعلان کیا جس کے مطابق نعیم احمد خان صدر، فاروق شیخ جنرل سیکرٹری، چیئرمین رائو یقین الدین، سرپرست اعلیٰ سید طاہر علی شاہ، چیئرمین مجلس عاملہ آصف مجاہد، سنئیر نائب صدر رانا نذر محمد، نائب صدر عنصر آفتاب، نائب صدر منصور پاشا، نائب حاجی اصغر پتافی، نائب صدر شہزاد پرنس ایڈیشنل سیکرٹری عزیز پتافی، جوائنٹ سیکرٹری رضوان قریشی، فنانس سیکرٹری رانا واجد علی، سیکرٹری اطلاعات نصراللہ لغاری، وائس چیئرمین محمد علی، وائس چیئرمین قاضی عاصم علی، ممبران مجلس عاملہ رائو رضوان، شفیق لغاری، نذر جتوئی اور رائو کامران شامل ہیں۔نو منتخب صدر نعیم احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے ضلع بھر کے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہونگا۔