ْرانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے بستی ہوت والا کی بجلی بحال کرا دی، شہریو ں کا اظہار تشکر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 جنوری2020ء) قومی اسمبلی حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ کے سینئر سیاسی راہنماء رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے بستی ہوت والا موضع پتنی کی گزشتہ 4 روز سے بند بجلی بحال کرا دی ،بستی ہوت والا کے مکینوں سجاد حسین،ماسٹر عبدالستار پنوہاں، عبدالرحمن،محمد عارف،امیر بخش و دیگران نے میپکو خان گڑھ اور رانا امجد ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا ہے بستی کا ترانسفارمر گزشتہ 4 روز سے خراب تھا اور علاقہ کی بجلی بند تھی. جس سے اہالہان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔