مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہاہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے عوامی خدمت کے لیے جاری کردہ 26 نکات پر عمل درآمد کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 450 کھلے گٹروں کی نشاندہی کی گئی جن میں سے 206 پر ڈھکن لگا دیے گئے ہیں،تمام سرکاری سکولوں کے سامنے زیبراکراسنگ بنا دی گئی ہیں ،2003 بند سٹریٹ لائٹس میں سے 171 کو فعال کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج نالیوں کی صفائی کیلئے 114 شکایت کا ازالہ کیا گیا ہے،75 بند سیوریج لائنز کو بحال کر دیا گیا ہے،22 مقامات سے سیوریج کا کھڑا ہو پانی نکالا گیا ہے،اس کے علاوہ سموگ کی وجہ بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی دو گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور متعدد پر 2 لاکھ 76 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ رابطہ سڑکوں کی مرمت کا کام جاری ہے اور آوارہ کتوں کی تلفی کی مہم بھی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔