وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق مظفرگڑھ میں 2روزہ جشن بہاراں منایا جا رہا ہے ، ڈی سی مظفرگڑھ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت اور ویژن کے مطابق مظفرگڑھ فیاض پارک میں 2روزہ جشن بہاراں منایا جا رہا ہے جس میں مرد وخواتین اور بچوں کی دلچسپی کے رنگارنگ پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔

14 اور 15 مارچ کو فیاض پارک میں بچوں کے کھیل، میجک شو، کبڈی میچ ، کلچرل میوزک شو اور قوالی کے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی عوام کو بہتر سے بہتر تفریح فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔