مظفرگڑھ ۔4 مارچ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی . 4 مارچ 2022ء) :ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی کنٹری ڈائریکٹر پلینتھا ماہی پالا نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمہ تک پاکستان کے ساتھ عالمی تعاون جاری رہیگا ،پاکستان بہت جلد پولیو فری ہو جائیگا۔ یہ بات انہوں نے یونین کونسل بھٹہ پور میں پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کے جائزہ کے موقع پر کہی۔
انہوں نے پولیو کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور مائیکر و پلان کے معیار کی تعریف کی۔ انہوں نے فرح نورین یوسی ایم او سے فیلڈ ورک سے متعلق مشکلات اور حکمت عملی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ٹیم ممبران پر زور دیا کہ کیچ اپ کے دوران ویکسین پینے سے محروم اور گھر پر موجود نہ ہونے والے این اے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ یہی بچے پولیو کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں۔