مظفرگڑھ،ایس ایچ او تھانہ سیت پور کی منشیات فروشوں ، اشتہار ی مجرمان کے خلاف کاروائیاں

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 09 مارچ2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر مظفرگڑھ پولیس کی منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ سیت پور  کی  منشیات  فروشوں ، اشتہار ی  مجرمان کے خلاف کاروائیاں 130گرام چرس برآمد ؛2 کس  ملزمان اشتہاری  گرفتار، مقدمہ درج،پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفر گڑھ کیپٹن ریٹائرڈ  طارق ولایت کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے  ایس ایچ او تھانہ سیت پور فرحت عباس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اشتہاری محمد طارق مقدمہ نمبر 121/20 ملزم غلام یسین مقدمہ نمبر 28/21کو فزیکل گرفتارکیا جبکہ ملزم امین سے 130 گرام چرس برآمد  کر لی۔

اور مقدمہ نمبر 73/22درج تھانہ سیت پور ایس آئی محمد اکرم کی مدعیت میں درج کرکے بند حوالات تھانہ کردیا مزید تفتیش جاری ہے۔