مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 نومبر2019ء) پریس کلب خان گڑھ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر ملک رضوان الرحمن منعقد ہوا. جس میں ممبر صحافی اور روزنامہ دی نیشن کے نمائندہ عرفان اللہ خان کے سسر ڈاکٹر ندیم احمد اور صحافی عبدالمجید اجمل شیخ کے والد شیخ شوکت علی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا گیا. اجلاس میں ملک نذیر سندیلہ, رانا امجد علی امجد, محمد اقبال, سردار محمد معظم ڈوگر, شاہد اقبال ملک, عطائ اللہ خان, عبدالغفور سندیلہ, مہر راشد سیال, شاہد حسین خان, سہیل امیر خان, محمد یعقوب خان, خالد محمود ضیا، فیصل قیوم, ملک زاہد حسین ،کریم بخش فوجی عبدالمجید اجمل نے شرکت کی�
�