سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکو سرکل مظفر گڑھ کے کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزکے ملازمین کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ صارفین سے خوش اخلاقی اور تمیزسے پیش آئیں اورصارفین کی بجلی بحالی کی شکایات کا ازالہ ایمرجنسی بنیادوں پرممکن بنائیں تاکہ میپکوکاامیج صارفین کی نظرمیں بہترہوسکے۔انہوں نے کہاکہ میپکوصارفین سے بدتمیزی اورغیراخلاقی رویہ اپنانے والے میپکوسرکل مظفرگڑھ کے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سب ڈویژنل لائن سٹاف مرمتی کاموں اورفیلڈمیں کام کرنے سے قبل ٹی اینڈپی کا استعمال یقینی بنائیں اورکوروناوائرس سے بچاکے لیے احتیاطی تدابیرپربھی عمل کریں اوراپنی قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔
مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 مئی2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہاہے کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ کے کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزمیں میپکوصارفین کی شکایات اورمسائل کا فوری اورترجیحی بنیادوں پرازالہ یقینی بنایاجارہا ہے۔انہوں نے میپکوسرکل مظفرگڑھ کے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات اورمسائل کے لیے سرکل،ڈویژن،سب ڈویژن کی سطح پرقائم کئے گئے میپکو کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزسے رابطہ کریں تاکہ ان کی شکایات اورمسائل کوفوری حل کروایاجاسکے۔یہ باتیں انہوں نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کے کسٹمرسروسزسنٹر کی چیکنگ کے دوران کیں۔انہوں نے کہا میپکو سرکل مظفر گڑھ کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر میپکو سرکل مظفر گڑھ کی ڈویژنوں، سب ڈویژنوں کے کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزکی چیکنگ کر رہی ہیں تاکہ صارفین کی شکایات اورمسائل کو کم سے کم وقت میں حل کروایاجاسکے جس کے بہت بہترنتائج مل رہے ہیں۔