مظفرگڑھ،دائرہ دین پناہ میں6 سالہ عبدالہادی کے اندھے قتل کے ملزمان کا تا حال پتہ نہ چل سکا

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 مئی2020ء) دائرہ دین پناہ میں 6 سالہ عبدالہادی کے اندھے قتل کے ملزمان کا تا حال پتہ نہ چل سکا تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے نواحی علاقے دائرہ دین پناہ میں ھونے والے اس اندھے قتل کو ٹریس کرنے کیلیے پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رھی ھے پولیس کے مطابق بچہ کو 26 مئی کو قتل کرکے لاش چچا کے گھر بھوسہ کے گودام میں پھینک دی گئی تھی ۔