مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جولائی2022ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفر گڑھ انجینئرفرحان شبیرملک نے کہا ہے کہ میپکوصارفین مون سون سیزن میں بجلی کے ممکنہ حادثات سے بچاؤکے لیے حفاظتی ہدایات پرسختی سے عمل کریں۔بارش کےموسم میں بجلی کی تاروں /کھمبوں اورٹرانسفارمرزکے نیچے کھڑے ہونے،چھونے،گاڑی کھڑی کرنے،سامان رکھنے اوران پرکپڑے پھیلانے سے گریزکریں۔
اپنے جانوروں کوبجلی کے کھمبوں اورتاروں کے ساتھ نہ باندھیں۔ہاتھ،کپڑے اورجوتے گیلے ہونے کی صورت میں بجلی کے سوئچ،تاراورآلات وغیرہ کونہ چھوئیں۔کپڑے سکھانے کے لئے دھاتی تار کی بجائے رسی کااستعمال کریں اور اسے بجلی کے کھمبے یاپانی کے پائپ کے ساتھ نہ باندھیں۔بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں اورٹرانسفارمرزکے نیچے غیرقانونی تعمیرات،سٹالزاورریڑھیاں نہ لگائیں۔