مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 مارچ2023ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفرگڑہ انجینئرملک یعقوب احمد گدارا نے کہا ہے کہ میپکو سرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جوکہ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کر رہی ہیں۔انہوں نے میپکوسرکل مظفرگڑہ کے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوری جیسے مکروہ قومی جرم کی کی سرکوبی کے لیے اپنابھرپورکرداراداکریں اورمیپکوٹیموں کاساتھ دیں تاکہ ملک سے بجلی چوری جیسے ناسورکوجڑسے اکھاڑکرپھینکاجاسکے۔
انہوں نے کہا کہ میپکو سرکل مظفرگڑہ میں خصوصی ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئےفروری 2023ءکے مہینے میں121 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے سرکل مظفرگڑھ میں پکڑا اور ان کو137856یونٹ30لاکھ56 ہزار02سو76روپے جرمانہ کیا گیاہے اور120بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرکے استغاثے بھی متعلقہ تھانوں میں بھجوائےگئے ہیں۔
سپرنٹنڈنگ انجینئرنے کہا کہ میپکوسرکل مظفرگڑہ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور بجلی چوروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاھے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔انہوں نے میپکوصارفین سے بھی کہاہے کہ بجلی چور ملک اور قوم کے ہی نہیں بلکہ میپکوصارفین کے بھی دشمن ہیں آو مل کر ان قومی مجرموں کا محاسبہ کریں۔