مظفر گڑھ۔15 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2016ء)ڈی سی او شوکت علی نے کہا ہے کہ ملاوٹ کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائے ملاوٹ کرنے والے عوام کے دشمن ہیں انہیں شہریوں کی زندگی سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا، یہ بات انہوں نے اشیاء خوردو نوش میں ملاوٹ کے خلاف جاری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ، لائیو سٹاک ، محکمہ خوراک اور ٹی ایم اے سمیت تمام متعلقہ محکمے فیلڈ میں دورے کریں اور ملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے ، انہوں نے کہا کہ جن افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ، تمام محکمے اس سلسلے میں اپنا اپنا ریکارڈ بھی مرتب کریں۔اجلاس میں اے ڈی سی مہر خالد، ڈی او سی شہزاد مگسی، اے سی مظفرگڑھ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی ، ای ڈی او سی ڈی غلام عباس سومرو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہزاد سمیت متعلقہ اداروں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔