مظفرگڑھ ۔ یکم جنوری (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جنوری2019ء) شیعہ علماء کونسل اور عزاداری کونسل کے رہنماؤں کے نمائندہ وفد نے سید اختر حسین بخاری اور مولانا سجاد حسین قمی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اور ڈی پی او مظفرگڑھ عمران کشور سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں عزاداری سمیت دیگر اہم سماجی مسائل سے آگاہ کیا وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او مظفرگڑھ نے کہا کہ امن عامہ اور معاشرتی استحکام ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے تمام مکاتب فکر اور سٹیک ہولڈر باہمی رابطوں کو مضبوط کرتے ہوئے معاشرے سے منفی رحجانات کے خاتمے اور مثبت رویوں کو پروان چڑھانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔