مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 فروری2023ء) مظفرگڑھ میں کپڑے کی دوکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی کپڑا جل کر راکھ ہوگیا۔مظفرگڑھ کے نواحی علاقے خانگڑھ کے مرکزی بازار میں طور کٹ پیس شاپ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی،دوکان مالک حذیفہ کے مطابق فائر بریگیڈ بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر فائربریگیڈ بروقت آ جاتا تو طور کٹ پیس کا بہت سا مال بچایا جا سکتا تھا اور اتنا نقصان نہ ہوتا، انہوں نے کہا کہ خان گڑھ کی تاجر براداری کروڑوں روپے کا ٹیکس دینے کے باوجود عدم سہولیات کا شکار ہے۔