بیرون ممالک فرار مجرمان کی گرفتاری کےلئے ایف آئی اے اور انٹر پول سے مدد لی جا رہی ہے،ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 فروری2023ء) آئی جی پنجاب کی ہدایات پر بیرون ملک فرار مجرمان کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او رضا صفدر نے سنگین نوعیت کے مقدمات کے مدعیان اور تفتیشی افسران سے ملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جا رہا ہے جبکہ بیرون ملک فرار مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے آئی جی پنجاب کی تشکیل کردہ پولیس ٹیمز فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی اور انٹرپول سے رابطے میں ہیں بیرون ملک فرار مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے پاکستان میں قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائیگا، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ مجرمان کے خلاف کریک ڈاون میں مظفرگڑھ پولیس نے عملی آغاز کردیا ہے جس سے مجرمان کی حوصلہ شکنی اور فراری کے تمام راستے بند ہونگے، اس حوالے سے ڈی ایس پی لیگل کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔