مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2022ء) مظفرگڑھ کے نواح میں 4 آوارہ کتوں نے 7 سالہ بچے کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا۔ مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ لنگرسرائے کے ساتھ اڈہ دری کے مقام پر 4 آوارہ کتوں نے گلی سے گزرنے والے7 سالہ مدثرپر حملہ کر کے اسے کان،سینے اور پیٹھ پر کاٹ کر بری طرح زخمی کر دیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوری طور پر نزدیکی پوائنٹ سے ایمبولینس کو موقع پر بھیج دیا۔ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر کے اسے ویکسی نیشن کروا دی گئی ہے۔