مظفرگڑھ، ڈی ایس پی صدر سرکل کی انجمن تاجران و میلاد کمیٹی سے ملاقات

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 ستمبر2022ء) ڈی ایس پی صدر سرکل مظفرگڑھ رضوان خان نے انجمن تاجران و میلاد کمیٹی کے ساتھ ملاقات کی، 12ربیع الاول کے حوالے سے جلوسوں و سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اورانجمن تاجران و میلاد کمیٹی کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی ہدایات پر ڈی ایس پی صدرسرکل نے انجمن تاجران کے ساتھ ملاقات کا انعقاد کیا۔

ملاقات میں 12ربیع الاول کے جلوسوں میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی نے انجمن تاجران کوصرافہ بازار میں سیکورٹی گارڈز تعینات کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ملاقات میں شریک انجمن تاجران نے ربیع الاول میں امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور ہمہ قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔انجمن تاجران نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے سیکورٹی اداروں کو ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ڈی ایس پی صدرسرکل محمد رضوان خان نے انجمن تاجران کے تعاون کو سراہا۔