مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز، ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو نے 1500 گرام چرس برآمدکرکےملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈطارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل کوٹ ادو مسعود جاوید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو غلام مجتبٰی نے کاروائی کرتے ہوئے 1500 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان ساجد حسین اور ظفر اقبال کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑہ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کا کہنا تھا کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی اور 24گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے ۔کسی بھی ایسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔\378