مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مظفرگڑھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیاض احمد بزدار کی جانب سے خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کے معاملے کی خبر میڈیا پر نشر اور شائع ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ نے بھی معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ سی ای او ایجوکیشن فیاض بزدار نے خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔