مظفرگڑھ،پی ایل ایف کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس کا انعقاد

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مئی2019ء) پی ایل ایف مظفرگڑھ کے زیر اہتمام ملک صفدر پہوڑ ایڈووکیٹ صوبائی نائب صدر پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس مظفرگڑھ بار میں منعقد ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے رہنما قمر الزمان قائرہ کے بیٹے کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ اور دعا کرائی گئی۔اجلاس میں سردار اللہ نواز علیزئی ضلعی صدر، رانا واجد علی ایڈووکیٹ، سردار ظفر اللہ لغاری ڈویژنل صدر, چودھری مظہر اقبال، میاں حسن مغیث قریشی، سید ساجد علی تقی، ملک اظہر حسین تھہیم، سید ثمر حیدر بخاری، تنویر حسین تھہیم، سبطین رضا چانڈیہ، ملک جاوید کھوکھر، سردار سلیم خان پتافی، سردار عبدالکریم لشاری، اسد منیر گوندل، محمد راشد ارائیں، سجاد شیخ، رائے واسع ڈاہا، افضل وڑائچ، عاشق وڑائچ سمیت وکلاء نے شرکت کی۔