مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جولائی2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے علی پور کیلئے ترقیاتی فنڈز جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، یہ بات مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور سے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی سردار عامر طلال خان گوپانگ نے پی ایم سیکٹریٹ اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے بعد علی پور پہنچ کر بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں انہوں نے علی پور کی ضروریات اور مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا اور سوئی گیس سپلائی دریائی کٹاو سے حفاظت کیلئے سپر بند کی فوری تعمیر سیت پور تا علی پور دوریہ سڑک کی ضرورت اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے سفارشات وزیراعظم عمران خان کو پیش کیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور ضروریات پوری کرنے میں بہت دلچسپی لیتے ہیں اور انہوں نے ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔