مظفرگڑھ، نور کبڑا کے قریب ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم، کار سوار خاتون موقع پر ہی جاں بحق،ایک شخص شدید زخمی

مظفرگڑھ 8 مئی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 مئی2019ء) مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان روڈ پر نور کبڑا کے قریب ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم کار میں سوار خاتون موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ ایک شخص شدید زخمی۔ریسکیو ذرائع کے مطانق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تصادم اتنا شدید تھا کہ خاتون کی نعش گاڑی میں پھنس گئی جسے نکالنے کیلئے گاڑی کی باڈی کو کاٹنا پڑا ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حادثے میں زخمی ہونے والے شخص عرفان عمر 30 سال کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔