مظفرگڑھ08۔8دسمبر (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 دسمبر2021ء):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق نے کہا ہے کہ غلہ منڈی میں جن اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اس کے اثرات مارکیٹوں میں بھی نظر آنے چاہئیں تاکہ عوام کوبھی ریلیف میسر ہو۔ انہوں نے انجمن تاجران اور کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو کہا کہ قیمتوں کا تعین ان کی مشاورت سے کیا جاتا ہے تو اس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں انجمن تاجران، کریانہ ایسوسی ایشن اور صارف کے نمائندگان کی مشاورت سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا جس کا نوٹیفیکیشن ڈپٹی کمشنر جاری کریں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ مقررکردہ قیمتوں کے مطابق اشیاء خوردو نوش کو فروخت کریں اور نرخ نامہ نمایاں جگہ پر لگائیں۔ اجلاس میں ڈی او انڈسٹری رانا گلفام، مارکیٹ کمیٹی سے نجیب فیض، انجمن تاجران سے سید امیر حسن سمیت کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور صارف کے نمائندگان نے شرکت کی۔