مظفرگڑھ،ٹرک رکشہ تصادم میں ایک شخص جاں بحق

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 دسمبر2021ء) ٹرک رکشہ تصادم میں ایک شخص جاں بحق۔پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے چوک سرور شہید میں ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث رکشہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور ارشد  موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔