مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 13 اگست2019ء) ریسکیو زرائع کے مطابق جھنگ روڈ پر واقع سوشل سیکورٹی ہسپتال والی گلی میں ایک شخص نے عید کے دن گھریلو جھگڑے پر مشتعل ہو کر خود کو آگ لگا لی، تفصیل کے مطابق سوشل سیکیورٹی ہسپتال کے ساتھ نبی بخش کالونی کے رہائشی عامر عباس بعمر 25 سال نے زمین کی خرید وفروخت کے معاملے پر اپنی والدہ کے ساتھ جھگڑا ہونے پر خود سوزی کرکے خودکشی کی کوشش کی، ریسکیو زرائع کے مطابق خود کو آگ لگانے سے اس کے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر جھلسنے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا۔