مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی نے سول کورٹ جتوئی کا دورہ کرتے ہوئے سول کورٹ جتوئی میں محافظ خانہ کا افتتاح کردیا۔ بعد ازاں انہوں نے بار روم میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتوئی بار وکلاء نے ماڈل کورٹ میں جس طرح کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ لوگو تحصیل جتوئی سے 80 کلو میٹر کا سفر کرکے ضلعی ہیڈکوارٹر مظفرگڑھ نقل لینے کے لیے جاتے تھے، اب ان کو نقل مقامی سول کورٹ سے ہی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سستا اور فوری انصاف ملنا چاہیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن محمد آصف علی رانا نے کہا ہے کہ میں نے ماڈل کورٹ میں ٹارگٹ کے مطابق قتل ودیگر کیسوں کو فائنل کیا ہے، اس ٹارگٹ کو حاصل کرنا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی اور جتوئی بار کے وکلاء کی کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔ اس موقع پر صدر بار سردار سعید احمد خان گوپانگ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی کا جتوئی محافظ خانہ منظور کرنے پر شکریہ ادا کیا۔