مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 مئی2019ء) ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے بعد نماز جمعہ 3 بجے سہ پہر دفتر پولیس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں سائلین کے بیٹھنے کیلئے بہترین انتظامات کیئے گئے تھے سائلین کے براہ راست۔سائل سماعت کیئے، سائلین کی پہلے سے جمع شدہ درخواستوں پر انسپکٹر مہر عبدالستار نے بریف کیا اور ڈی پی او نے درخواست گذاروں کے مسائل تفصیلاً سماعت کیئے اور ڈی پی او نے درخواستوں کی سماعت کے بعد ساتھ بیٹھے افسران جن میں ایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد گجر، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ریحان الرسول خان افغان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعد اللہ خان، ایس ایچ او تھانہ سول لائن چوہدری جاوید اختر، ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ انسپکٹر فاروق آفاق، ایس ایچ او تھانہ صدر مظفرگڑھ ملک ایوب کو براہ راست احکامات جاری کیئے جبکہ مختلف افسران کو ٹیلی فونک ہدایات جاری کیں اور ان درخواستوں پر سائلین کے مسائل فوری حل کر کے رپورٹ جاری کرنے کی ہدایات دیں، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ متعلقہ افسران عزت و احترام کے ساتھ سائلین کے جائز مسائل فوری حل کرینگے اور رپورٹ دینگے، ان درخواستوں پر غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔