مظفرگڑھ ۔اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئے ہمیں محرم طبقہ کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے،سسٹنٹ کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 مئی2019ء) اسسٹنٹ کمشنر ظہور حسین بھٹہ نے کہا ہے کہ معاشرے کے غریب طبقہ کی معاشی اور سماجی حالت کو بہتر بنانے کیلئے ہمیں ایثار اوربھائی چارے کے جذبہ کو فروغ دیاہوگا، اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئے ہمیں محرم طبقہ کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے قربانی اور رواداری کے جذبہ کو اپنانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں ہر نیک کام کو دوگنا اجر ہے، دین اسلام میں بھی حقوق العباد کی بڑی تلقین کی گئی ہے اور کسی کو کھانا کھلانے یا کسی کیلئے کھانے کا اہتمام کرنابڑی نیکی ہے، یہ بات انہوں نے ہلال احمر پنجاب اور حکومت کویت کے تعاون سے ضلع کے 200مستحق افراد، بیواؤوں، معذور اور نادار افراد میں راشن بیگ تقسیم کرتے ہوئے کہیں۔