مظفرگڑھ، جعلی نکاح نامے تیار اور اندراج کرانے والے گروہ کا ماسٹر مائند گرفتار

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 نومبر2021ء) مظفرگڑھ میں جعلی نکاح نامے تیار اور اندراج کروانے والے گروہ کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق جعلی دلہنوں، نکاح خواں اور دیگر نامزد ملزمان کی تلاش جاری ہے، گروہ کے لوگ امیر شخص کا نام نکاح نامے میں لکھ کر شادیاں رجسٹر کرواتے تھے۔

پولیس کے مطابق گروہ کے افراد جعلی نکاح ناموں کا یونین کونسل اور نادرا میں اندراج کرواتے تھے، حق مہر کے خانے میں کروڑوں کی جائیداد اور بھاری رقم کا اندراج کرتے تھے۔

 

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ جعلی نکاح نامے پر خرچے اور حق مہر کے لئے عدالت میں دعویٰ دائر کرتے تھے، متاثرہ لوگوں کو علم تک نہ ہوتا اور ان کی شادیاں رجسٹر ہوجاتی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص محمد ندیم کا نادرا ریکارڈ چیک کیا گیا تو اس کی تیسری شادی کا اندراج تھا، پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔