مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29 ستمبر2020ء) مظفرگڑھ کے بھٹہ پور فلائی اوور سے ملتان کی طرف جاتے ہوئے تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجہ میں تین مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 14 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع مسافر بس ڈیرہ غازی خان سے ملتان جا رہی تھی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیر عالم خان 8 ایمبولینسز فائر وہیکل اور ریسکیو وہیکل کے ہمراہ جائے حادثہ پر بروقت ریسپانس، فوری اپنی نگرانی میں ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ٹریفک حادثے میں 25 سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ زخمیوں ہونے مسافروں میں دو خواتین سمیت 14 افراد شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں عاشق ولد غلام قادر عمر 60 سال، حق نواز ولد عبد المجید 38 سال، بس ڈرائیور اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔